Monday, May 13, 2024

ضیا الحق کے دور میں جے یو آئی کو لیبیا سے فنڈز ملتے رہے ، ایڈووکیٹ نجیم خان

ضیا الحق کے دور میں جے یو آئی کو لیبیا سے فنڈز ملتے رہے ، ایڈووکیٹ نجیم خان
February 9, 2021

لاہور (92 نیوز) ناراض رکن نجیم خان نے کہا ضیا الحق کے دور میں جے یو آئی کو لیبیا سے فنڈز ملتے رہے۔

جے یو آئی ف کے ناراض رکن ایڈووکیٹ نجیم خان پروگرام دی لاسٹ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بولے میں مولانا فضل الرحمان کے قریبی تھا اور پارٹی کے اہم عہدوں پر بھی رہا۔ ضیاء کے دور میں مولانا نے مجھے کہا کہ اس حکومت کے خلاف لیبیا کی حکومت کی جانب سے ہمیں پیسوں کی آفر ہے ۔ میں نے پیسوں کے بغیر جماعت کے لیے کام کرنے کی حامی بھری۔ مولانا نے مجھے کئی بار پیسوں کی پیشکش کی جسے میں نے مسترد کردیا۔ اسی دوران ضیاء کے جہاز کا واقعہ پیش آیا، لیبیا سے لیے گئے پیسوں کا حساب مانگا گیا۔ مرکزی جماعت نے تین رکنی کمیٹی بنائی، اس کمیٹی کے ذمہ لگایا گیا کہ حساب کتاب لگائے۔

نجیم خان بولے فضل الرحمان نے مجھے کہا تھا افغانستان کے راستے لوگ ہمیں ضیاء حکومت کے خلاف ساتھ دیں ۔ روس کے راستے سے وہ لوگ کچھ گڑ بڑ کرنا چاہتے تھے۔ ضیاء حکومت کے خلاف تحریک چلا کر اسے ناکام بنانا چاہتے تھے۔ میں اس وقت جماعت کا مرکزی جنرل سیکرٹری تھا۔ امیر نواب ایڈووکیٹ نے مجھے بتایا زرداری کے دور میں مولانا نے 10 ہزار حج کے ویزے مانگے، نہ ملنے پر مولانا ناراض ہو گئے۔ سات ساڑھے سات ہزار حج کے ویزے کوٹہ دے کر مولانا کو راضی کیا گیا۔ مولانا ایجنٹ کے ذریعے ایک ویزے پر 24 ہزار روپے تک کماتے رہے، آصف علی زرداری کی حمایت کیلئے بھی پیسے کی آفر کی گئی۔