Saturday, April 20, 2024

ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے کپتان پارٹی رہنماﺅں سے صلاح مشورہ کرینگے

ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے کپتان پارٹی رہنماﺅں سے صلاح مشورہ کرینگے
October 29, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں اہم اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ ا جلاس میں این اے ایک سو چون، این اے ایک سو پچیس اور بلدیاتی انتخابات پر پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی رہنماو¿ں کا اہم اجلاس آج چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں این اے ایک سو چون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال زیربحث آئے گی اور لودھراں کے انتخابات میں یقینی کامیابی کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ پارٹی اجلاس میں لاہور کے حلقہ این اے ایک سو پچیس کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما حامد خان ٹر بیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست پہلے ہی سپریم کورٹ میں دائر کرچکے ہیں جس میں انہوں نے عدالت سے دو نومبر کو اپیل کی سماعت کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کامعاملہ بھی ز یرغور آئے گا۔ اس سلسلے میں چودھری سرور کی جانب سے شرکاءکو بریفنگ دیے جانے کا بھی امکان ہے تاکہ لوکل باڈیز الیکشن میں تحریک انصاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرسکے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے اقدامات کی بھی منظوری دی جائے گی۔