Tuesday, May 7, 2024

ضمنی انتخابات کیلئے 7 حلقوں میں انتخابی عملے کا تقرر

ضمنی انتخابات کیلئے 7 حلقوں میں انتخابی عملے کا تقرر
December 18, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سات حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی عملے کی تقرری کردی۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ سیالکوٹ، گوجرانولہ، کرم ایجنسی، نوشہرہ اور پشین میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے۔

اس سے قبل گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے آٹھ حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات فروری میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ کابینہ نے سینٹ انتخابات بھی مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کی تجویز دی تھی۔