Monday, May 6, 2024

ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کااین اے 53 سے علی اعوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کااین اے 53 سے علی اعوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ
August 27, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 53اسلام آباد سے علی اعوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے علی اعوان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لئے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی خالی کردہ نشت پر علی اعوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوا جبکہ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے بھتیجے راشد حفیظ کو ٹکٹ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں ایک سے زائد امیدوار ہوں گے وہاں سروے ہو گا، جس کے بعد حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ہوں گے۔