Thursday, April 18, 2024

ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت میسر ہو گی ، الیکشن کمیشن

ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت میسر ہو گی ، الیکشن کمیشن
August 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت میسر ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 7 لاکھ 32 ہزار سمندر پار پاکستانی آج رات بارہ بجے سے 15 ستمبر تک اپنے ووٹ کی آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے اور آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے میڈیا کو بریفنگ میں آن لائن ووٹ کا طریقہ کار بتایا۔ ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن انٹرنیٹ ووٹنگ سے مطمئن ہوا تو ووٹوں کو رزلٹ کا حصہ بنائے گا۔ ڈائریکٹر الیکشنز کہتے ہیں رولز کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ پر الیکشن کمیشن کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔