Wednesday, April 24, 2024

ضمنی انتخابات تو نیٹ پریکٹس ہیں ،یہ کامیابیاں بیس صوبوں کی تحریک کی بنیاد بنیں گی : فاروق ستار،وسیم اختر

ضمنی انتخابات تو نیٹ پریکٹس ہیں ،یہ کامیابیاں بیس صوبوں کی تحریک کی بنیاد بنیں گی : فاروق ستار،وسیم اختر
May 30, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات تو صرف نیٹ پریکٹس ہیں یہ کامیابیاں  بیس صوبوں کی تحریک کی بنیاد بنیں گی وسیم اختر کہتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکا دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایک سو سترہ ،پی آئی بی کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت فی الفور مردم شماری کرائےکراچی کو وسائل اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ، ملک میں بیس صوبے بنائے جائیں  انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات نئے صوبوں کی تحریک کی بنیاد بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو عید کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے اور مطالبات کو سود سمیت منوائیں گے دوسری جانب پی ایس ایک سو چھ  میں جلسے سے نامزد میئر وسیم اختر نے خطاب کیا ۔ بولے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی وڈیروں جاگیرداروں کی جماعتیں ہیں۔