Wednesday, May 1, 2024

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کر دیا

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کر دیا
October 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ضمنی انتخاب 2018 میں الیکشن کمیشن نے نتائج کے لیے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور رزلٹ مینجمنٹ  سسٹم فعال کر دیا۔ نتائج مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ 7ہزار 186 پولنگ اسٹیشنز آر ٹی ایس سے منسلک کر دئیے گئے۔ نادرا کی ٹیم الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے کمیشن میں موجود ہے۔ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس پر نتائج بھیجیں گے۔ آر ٹی ایس پر پریزائیڈنگ افسران نتائج الیکشن کمیشن بھیجیں گے۔ انتخابی نتائج کی موصولی کا عمل شام 5 بجے کے بعد فوری شروع ہو جائے گا۔ نتائج وصول کرنے کیلئے سنٹر قائم کر دیا گیا۔ 20 ٹیمیں دو شفٹوں میں نتائج وصول کرینگی۔ الیکشن کمیشن ٹیمیں دن اور رات کے اوقات میں کام کرینگی۔الیکشن کمیشن سنٹر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیکشنز کے پی کے کی نگرانی میں بنایا گیا۔ نتائج مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو پہلی بار ووٹ کا حق مل گیا۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے پولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ 35حلقوں کے 7410 کے قریب ووٹرز انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت نتائج الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ریٹرننگ افسران کو بھجوائے جائیں گے۔