Tuesday, April 30, 2024

ضمنی انتخاب میں فتح کے بعد ایاز صادق کی حلقےمیں آمد، عمران خان کیساتھ انا کا مسئلہ ہے، وہ کسی صورت مطمئن نہیں ہو سکتے: ایاز صادق

ضمنی انتخاب میں فتح کے بعد ایاز صادق کی حلقےمیں آمد، عمران خان کیساتھ انا کا مسئلہ ہے، وہ کسی صورت مطمئن نہیں ہو سکتے: ایاز صادق
October 16, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) این اے ایک سو بائیس میں فتح کے بعد سردار ایاز صادق کی حلقہ میں آمد اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ کہتے ہیں عمران خان کے ساتھ انا کا مسئلہ ہے وہ کسی صورت مطمئن نہیں ہو سکتے۔ حلقہ این اے ایک سو بائیس سے جیت کے بعد کارکنوں کا شکریہ ادا کرنےسمن آباد پہنچے اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ امید ہے خان صاحب ایسی زبان استعمال کرینگے جو ایک قائد کو زیب دیتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ انا کا مسئلہ ہے۔ جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے کر خان صاحب کو پلیٹ میں پیش کروں تو بھی وہ نہیں مانیں گے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سینئر رہنماؤں نے عدالتی حکم پر حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ الیکشن گیارہ کو ختم نہیں ہوا، اکتیس اکتوبر کو ختم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تین ہفتے قبل ہی کہا تھا کہ عمران خان ہار نہیں مانیں گے۔ خان صاحب بچوں کو وہ ترغیب دیں جو وہ اپنے بچوں کے لیے چاہتے ہیں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں پر پہلے اعتراض کیوں نہیں کیا گیا۔ عمران خان جو کرنا چاہتے ہیں وہ مقصد حاصل نہیں کر پائیں گے۔