Tuesday, May 14, 2024

ضمنی الیکشن، ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ سے ن لیگ کے امیدواروں کو برتری حاصل

ضمنی الیکشن، ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ سے ن لیگ کے امیدواروں کو برتری حاصل
February 20, 2021

ڈسکہ/ وزیر آباد / نوشہرہ (92 نیوز) ضمنی الیکشن میں ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ سے ن لیگ کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے، غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق نوشہرہ سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اختیار ولی نے میدان مار لیا۔

ڈسکہ کے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ، کل 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 337 کے نتائج آگئے۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین 97588 ووٹ لیکرپہلے نمبر پر ہیں۔ پی ٹی آئی کے اُمیدوارعلی اسجد ملہی 94541 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین کو 3047 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

پی پی 51 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی اورغیر سرکاری نتیجہ۔۔۔مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت شوکت 53903 ووٹ لیکر کامیاب ۔۔۔تحریک انصاف کے امیدوار محمدیوسف 48484 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اختیار ولی نے میدان مار لیا۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق اختیارولی نے 21ہزار 122ووٹ لیے۔ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اپنی جیتی نشست کا دفاع نہ کر سکی۔

لیگی اُمیدوار کی رہائش گاہ پر جیت کی خوشی میں جشن کا سماں، ہوائی فائرنگ کی گئی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فخر زمان 16 ہزار 911  ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جے یو آئی ف کے امیدوار جمیل چمکنی 15761  ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد اُمیدوار سید جمال 15549 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔