Friday, April 19, 2024

ضمنی الیکشن نیٹ پریکٹس‘ اگلا وزیراعلیٰ ایم کیو ایم کا ہو گا : فاروق ستار کادعویٰ

ضمنی الیکشن نیٹ پریکٹس‘ اگلا وزیراعلیٰ ایم کیو ایم کا ہو گا : فاروق ستار کادعویٰ
June 2, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم رہنما فاروق نے کہا ہے کہ یہ ضمنی الیکشن ہمارے لیے نیٹ پریکٹس ہیں۔ اصل امتحان 2018ءمیں ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں اگلا وزیراعلیٰ ان کی جماعت کا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹرز اور عوام کا جوش وخروش غیرمعمولی رہے گا۔ امیدوار جانتے ہیں کہ یہ مقابلہ ایک سوچ کے خلاف ہے۔ پاکستان میں یا سندھ میں مزید تجربے نہیں ہونے چاہئیں۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس ووٹ ہیں لیکن اختیار نہیں۔ ہمیں اختیارات دیے جائیں کیونکہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔ اگر کم ٹرن آوٹ میں بھی ہمیں 90 فیصد ووٹ ملتے ہیں تو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔