Friday, March 29, 2024

ضمنی الیکشن ، نائینٹی ٹو نیوز کی میراتھن ٹرانسمیشن کے چار سو چرچے

ضمنی الیکشن ، نائینٹی ٹو نیوز کی میراتھن ٹرانسمیشن کے چار سو چرچے
October 15, 2018
لاہور (92 نیوز) ضمنی انتخابات کے موقع پر نائنٹی ٹو نیوز کی میراتھن ٹرانسمیشن کے چار سو چرچے ہوئے ۔ نائینٹی ٹو نیوز ایک بار پھر سب پر بازی لے گیا۔ ماہر تجزیہ کاروں نے ماہرانہ آرا سے انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کیا تو نائنٹی ٹو نیوز کے ملک بھر سے رپورٹرز نے عوام کو پل پل کی خبر دی۔ کس حلقے میں کیا صورتحال رہی ، کتنا ٹرن آؤٹ تھا ۔ لوگوں نے ضمنی انتخابات میں کتنی دلچسپی کی۔ نائینٹی ٹو نیوز کے ملک بھر میں پھیلے رپورٹرز نے پل پل عوام کو باخبر رکھا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی شخصیات نے ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے  نائینٹی ٹو نیوز کی ٹرانسمیشن میں بات کی۔ دن بھر کے بعد نائینٹی ٹو نیوز نے  سب سے پہلے نتیجہ عوام تک پہنچانے کی روایت بھی برقرار رکھی ۔ عام انتخابات کی طرح منی انتخابات میں بھی نائینٹی ٹو نیوز نے اپنے دیکھنے والوں کو حقائق سے بروقت  مطلع کیا ۔ اسی لئے تو کہتے ہیں ہم ہیں نائینٹی ٹو نیوز باخبر باوثوق جو کہتے ہیں وہ کر جاتے ہیں۔