Saturday, May 18, 2024

ضمنی الیکشن میں لا پتہ پریزائیڈنگ افسران کا معاملہ ، الیکشن کمشن کا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

ضمنی الیکشن میں لا پتہ پریزائیڈنگ افسران کا معاملہ ، الیکشن کمشن کا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کردیا۔

جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا، انکوائری کمیشن پریزائیڈنگ افسران اور سکیورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کرے گا۔انکوائری افسر ماہرین اور تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکے گا، لاپتہ پریزائیڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے ؟ سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا۔

رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا، انکوائری افسر 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا۔