Friday, May 17, 2024

ضمنی الیکشن میں تینوں نشستیں اپوزیشن جیت گئی ، حامیوں کا جشن

ضمنی الیکشن میں تینوں نشستیں اپوزیشن جیت گئی ، حامیوں کا جشن
February 17, 2021

کراچی (92 نیوز) ضمنی الیکشن میں تینوں نشستیں اپوزیشن جیت گئی۔ حامیوں نے جشن منایا۔ پی ایس 88 ملیر میں پیپلزپارٹی کے یوسف بلوچ ، پی ایس 43 سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کے جام شبیر کامیاب ہو گئے۔

گذستہ روز ہنگاموں کے ساتھ ووٹنگ کاعمل بھی جاری رہا۔ دن کے آخر میں میدان پیپلزپارٹی نے مار لیا۔ پیپلزپارٹی کے یوسف بلوچ چوبیس ہزار دو سو اکسٹھ ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ تحریک لبیک کےامیدوار کاشف علی شاہ چھ ہزار ننانوے ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک انصاف کے جان شیر جونیجو چار ہزار اٹھ سو ستر ووٹ لے سکے جبکہ ایم کیوایم کے امیدار ساجد احمد دوہزار چھ سو چونتس ووٹ لیکر چوتھی پوزیشن پر رہے۔ جیالوں نے جیت کا خوب جشن منایا۔ ڈھول بجائے اور بھنگڑے ڈالے۔

دوسری جانب سانگھڑمیں پی ایس تینتالیس جام نوازعلی میں بھی پیپلزپارٹی جیت گئی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیرعلی خان اڑتالیس ہزار چھ  سو ستانوے ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو چھ ہزار نو سو پچیس ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔