Thursday, March 28, 2024

ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف نے کراچی میں کلین سویپ کر دیا

ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف نے کراچی میں کلین سویپ کر دیا
October 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے  کلین سویپ کر دیا۔ غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کےمطابق این اے 247 سے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی 32 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیوایم کے صادق افتخار 14 ہزار 26 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی 13 ہزار 360 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس پی کے ارشدہ وہرہ کو صرف 2 ہزار 133 ووٹ ملے۔ پی ایس 111 سے تحریک انصاف  کے شہزاد قریشی 12 ہزار 455 ووٹ لے کر جیت گئے ۔ پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ 6 ہزار 292 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایم کیوایم کے امیدوار جہانزیب مغل صرف 2 ہزار 217 ووٹ حاصل کر سکے۔ این اے247 سے ڈپٹی میئر بلدیہ عظمیٰ ارشد وہرہ  اور پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی کی ضمانت ضبط ہو گئی۔ اسی طرح پی ایس ایک سو گیارہ سے ایم کیوایم کے جہانزیب مغل اور تحریک لبیک کے سکندر اگر کی ضمانتیں بھی ضبط ہو گئیں۔ نمایاں کامیابی پر جنون کا جوش، خوشی کا اظہار کیا گیا۔ سی ویو سمیت مختلف مقامات پر جشن اور کارکنوں کا رقص دیکھا گیا۔ تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہوئے شہریوں کا خوب لہو گرمایا گیا۔