Wednesday, April 24, 2024

ضمنی الیکشن ، این اے 247 ، پی ایس 111 اور پی کے 71 میں پولنگ کا عمل جاری

ضمنی الیکشن ، این اے 247 ، پی ایس 111 اور پی کے 71 میں پولنگ کا عمل جاری
October 21, 2018
کراچی (92 نیوز) ضمنی الیکشن کیلئے این اے 247 ، پی ایس 111 اور پی کے 71 میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صدر مملکت اور 2 گورنرز کی خالی نشستوں پر میدان سج گیا۔ تینوں حلقوں میں پولنگ بغیر کسی وقفے سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔ کراچی کے دو حلقوں این اے 247 اور پی ایس 111 سمیت پی کے 71 پشاور پر ضمنی الیکشن  ہو رہے ہیں۔ عارف علوی نے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 247 کی نشست چھوڑ دی تھی جبکہ پی ایس 111 سے منتخب عمران اسماعیل گورنر سندھ بننے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔ این اے 247 میں تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی اورایم کیوایم کے صادق افتخارمدمقابل ہیں۔ پیپلزپارٹی نے قیصر نظامانی جبکہ پی ایس پی نےارشد وہرہ کو میدان میں اتارا ہے۔ پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، پی ایس پی کے یاسرالدین، ایم کیو ایم پاکستان کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اور آزاد امیدوار جبران ناصر میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 451 اور پی ایس 111 میں ووٹرز کی تعداد  ایک لاکھ 78ہزار 965 ہے۔