Wednesday, May 1, 2024

ملک کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

ملک کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری
October 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے چوبیس اور صوبائی اسمبلی کے گیارہ حلقوں میں تین سو ستر امیدوارمیدان میں ہیں۔ بانوے لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مختلف حلقوں کے 1727 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ کئی سیاسی رہنماوں نے ووٹ کاسٹ کر دیئے۔ چودھری شجاعت نے گجرات میں ووٹ کاسٹ کیا۔ حلقہ این اے انہتر سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے مونس الہیٰ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے بھی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان کی خالی کردہ 4 نشستوں پرسب کی نظر جمی ہیں ۔ این اے دوسوتنتالیس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جب کہ این اے ایک سو اکتیس میں خواجہ سعد رفیق اور ہمایوں اختر میں جوڑ پڑے گا۔  این اے 124 میں شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان  آمنے سامنے ہوں گے۔