Friday, April 26, 2024

ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد پاسپورٹ ایان علی کے حوالے کر دیا گیا

ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد پاسپورٹ ایان علی کے حوالے کر دیا گیا
December 1, 2015
راولپنڈی(92نیوز)کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو اپنے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد پاسپورٹ حوالے کردیا گیا پاپسورٹ ملنے پر  ایان علی کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں جلد ہی کیس بھی جیتوں گی۔ تفصیلات کےمطابق ماڈل ایان علی نے پاسپورٹ حوالگی پرکستم عدالت میں اپنی درخواست جمع کرارکھی تھی۔ کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جس پر ایان علی کے وکلاء کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے ۔ ایک دفعہ تو جج رخصت  پر ہونے سے معاملہ لٹک گیا جب کہ دوسری مرتبہ مچلکوں پر اعتراضات کی وجہ سے مسترد ہوگئے۔ تیسری مرتبہ ایان علی کی جانب سے دو ضامن جن میں مدثر صفدر اور خاتون غزالہ انور جو راولپنڈی کے رہائشی ہیں نے  اپنے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ ضمانتی مچلکوں کے  منظور ہونے کے بعد عدالت نے پاسپورٹ حوالے کردیا پاسپورٹ ملنے پر ایان علی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ ملنے پر بہت خوش ہوں اور جلد ہی کیس بھی جیتوں گی اس  حوالے سے میڈیا کے تعاون کرنے پر شکرگزار ہوں۔