Thursday, March 28, 2024

ضمانت منسوخ : ڈی ایس پی کے بیٹے نے گرفتاری دیدی

ضمانت منسوخ : ڈی ایس پی کے بیٹے نے گرفتاری دیدی
October 21, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں نوجوان کو گاڑی کی ٹکر مار کر ہلاک کرنیوالے ڈی ایس پی کے جواں سال بیٹے طلحہ نے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتاری دیدی ،پولیس نے تفتیش کیلئے ملزم کوانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کو اگر علم تھا کہ اس کا بیٹا کم عمر ہونے کے باوجود ڈرائیونگ کرتا ہے تو وہ قصوروار ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق پچیس سالہ نوجوان بلال کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈی ایس پی نوید ارشاد کے بیٹے طلحہ نے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر تھانہ ستوکتلہ میں گرفتاری دیدی ،ملزم طلحہ نے جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں بلکہ اس کا کزن فہیم گاڑی چلا رہا تھا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کو اگر علم تھا کہ اس کا بیٹا کم عمر ہونے کے باوجود ڈرائیونگ کرتا ہے تو وہ قصوروار ہوگا۔ گرفتار ملزم طلحہ نہ صرف کم عمر ہے بلکہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہےاور جس گاڑی سے اس نے نوجوان کوکچلا وہ اس کی بہن کے نام پر رجسٹرڈ ہے،پولیس نے طلحہ کو جائے وقوعہ پر گاڑی سمیت حراست میں لے لیا تھا تاہم بعد ازاں فرار کروا دیا ۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔