Tuesday, April 23, 2024

ضمانت مسترد ہونے پر اقدام قتل کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار

ضمانت مسترد ہونے پر اقدام قتل کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار
December 18, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر اقدام قتل کا ملزم احاطہ عدالت سے باآسانی فرار ہو گیا پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ تفصیلات کےمطابق نہ کوئی رکاوٹ نہ  کسی نے کی مزاحمت ضمانت مسترد ہوتے ہی  ملزم نو دوگیارہ ہوگیا ،عدالتوں سے ملزموں کے فرار ہونے کے واقعات معمول بن گئے لاہور ہائیکورٹ میں قصور پولیس نے اقدام قتل کے ملزم محمد احمد کو پیش کیا سماعت شروع ہوئی تو وکیل نے ملزم کے حق میں دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے محمد احمد کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ضمانت منظور کی جائےسرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزم نے فائرنگ کرکے شاہد نامی شخص کو قتل کر نے کی کوشش کی ۔ پولیس تفتیش میں جرم بھی ثابت ہو ا متعلقہ ٹرائل کورٹ بھی ملزم کی ضمانت مسترد کر چکی ہے جسٹس ارم سجاد گل نے وکلاءکو سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی پھر کیا تھا ملزم عدالت سے باہر آیا  دائیں دیکھا بائیں دیکھا اور پھر دوڑ لگا دی پولیس نے پاﺅں کی مٹی تک نہ چھوڑی اور اقدام قتل کا ملزم بغیر خوف و خطر بھاگ نکلا۔