Friday, April 19, 2024

ضلعی حکومت کا لاہور میں کل تعطیل کا اعلان

ضلعی حکومت کا لاہور میں کل تعطیل کا اعلان
December 2, 2015
لاہور (92نیوز) چہلم حضرت امام حسین ؓ اور عرس حضرت داتا گنج بخش ؒ کے موقع پر کل لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چہلم حضرت امام حسین ؓ اورعرس حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سلسلے میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر، سکول اور کالجز جمعرات کے روز بند رہیں گے۔