Thursday, April 25, 2024

ضلعی انتظامیہ کا آج انسداد ڈینگی ڈے منانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا آج انسداد ڈینگی ڈے منانے کا فیصلہ
July 10, 2019
لاہور( نیٹ نیوز)ضلعی انتظامیہ لاہور نے آج  (جمعرات کو) انسداد ڈینگی ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تمام سرکاری دفتر میں صفائی ستھرائی کی جائے گی اوردفاتر کی چھتوں کو چیک کیا جائے گا ، تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز تیاریاں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں واک کا اہتمام کیا جائے گا اور ضلعی سطح پر بھی واک کا اہتمام کیا جائے گا ، واک میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ ڈی سی لاہور نے ضلعی سطح پر موجود محکموں کو انسداد ڈینگی ڈے پر تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو حفاظتی تدابیر کے بارے میں بتایا جائے گا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ عوام الناس بھی اپنے گھروں و چھتوں کو چیک کریں۔