Saturday, April 27, 2024

ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو مال روڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار
April 29, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مال روڈ  کے فیصل چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ پی ٹی آئی بھی ضد پر اتر آئی۔ کہتی ہے جلسہ ہر صورت اسی مقام پر ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے یکم مئی کو لاہورمیں میدان لگانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کےلیے فیصل چوک کو منتخب کیا گیا تھا۔ جلسہ کی تیاریاں بھی جاری تھیں لیکن اب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو فیصل چوک پر جلسےسے منع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پی ٹی آئی کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ ناصر باغ، سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ اور فٹبال گراؤنڈ میں جلسہ کر سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مال روڈ پر جلسہ کرنے پر ہائیکورٹ نے بھی پاپندی عائد کر رکھی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے زبانی انکار کے ساتھ تحریری طور پربھی پی ٹی آئی کو دہشت گردی خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ادھر پی ٹی آئی بھی بضد ہے کہ جلسہ اسی جگہ ہو گا جس کےلیے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی تھیں۔ جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کےدرمیان  مذاکرات آج پھر ہونگے۔