Friday, April 19, 2024

ضلعی انتظامیہ پشاور کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ضلعی انتظامیہ پشاور کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
November 20, 2020
پشاور (92 نیوز) کورونا پھیلنے کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ نے 22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں کورونا کیسز کی شرح تیرہ فیصد تک پہنچنے کو جواز بنایا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت ڈٹ گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور پی ڈی ایم کے صوبائی رہنمائوں نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ بائیس نومبر کو پشاور میں جلسہ ضرور ہوگا اور جلسہ روکنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت نے اعلان کیا کہ ہفتے کے روز جلسہ گاہ کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔