Monday, May 6, 2024

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی غفلت سے دریائے سندھ گندہ نالہ بن گیا

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی غفلت سے دریائے سندھ گندہ نالہ بن گیا
January 9, 2019
حیدرآباد ( 92 نیوز)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی غفلت سےپانی کابڑاذخیرہ آلودہ ہورہا ہے یہی گندہ پانی شہری پینے پر مجبور ہیں۔ ملک پہلے ہی آبی قلت جیسے مسائل سے دو چار ہے اور بیشتر مقامات پر خشک سالی سے  متثر ہے ، قلت آب کے باوجود دریائے سندھ کو آلودہ کیا جا رہ اہے اور حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد اور لطیف آباد کا سیوریج کا پانی دریا میں ڈالا جارہا ہے جس سے آبی حیات بھی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ زہریلے مواد اور گندگی سے بھرپور  یہی پانی حیدر آباد، جامشورو اور ٹھٹھہ کےلاکھوں عوام پینے پر مجبور ہیں ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84-%d8%a7%d9%93%d8%a8%d8%a7%d8%af%d9%be%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%93%d9%84%d9%88%d8%af%da%af%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d9%86%da%86%d9%86%db%92%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c/ دریائے سندھ کو آلودہ ہونے سے بچانے  کی ذمہ داری حکومت اور اس کے زیر انتظام چلنے والے اداروں پر عائد ہوتی ہے مگر ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا متبادل انتظام کیا جائے تا کہ دریائے سندھ کو آلودہ اور گردونواح کی اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکے ۔