Monday, September 16, 2024

ضلعی انتظامہ اوردودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات کامیاب

ضلعی انتظامہ اوردودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات کامیاب
August 27, 2015
لاہور(92نیوز)ضلعی انتظامیہ اور دودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب ملک سیلر اینڈ سپلائرز نے لاہور میں ملتان روڈ پر دھرنا دیا اور احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین ٹھوکر نیاز بیگ سے ایک بڑے قافلے کی صورت میں مال روڈ پہنچے اور احتجاج شروع کر دیا۔ انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ چھے گھنٹے بعد مذاکرات کیے جس میں تمام معاملات کو ہفتے کے روز ہونے والے مذاکرات میں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔