Saturday, May 11, 2024

ضلع کچہری فیصل آباد میں کوورنا سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کے برابر

ضلع کچہری فیصل آباد میں کوورنا سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کے برابر
April 11, 2020

فیصل آباعد ( 92 نیوز) کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر محکمہ اپنی زمہ داری پوری کر رہا ہے مگر ضلع کچہری فیصل آباد میں حفاظتی انتظامات نظر نہیں آ رہے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے تمام کاروباری مراکز بند کروا دیے  لیکن ضلع کچہری فیصل آباد میں وکلاء بھی حاضر اور عدالتی عملہ بھی ڈیوٹی پر ہے لیکں یہاں  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ، پیشی پر آئے ملزمان کے لواحقین کچہری آنا مجبوری سمجھتے ہیں۔

ضلع کچہری گیٹ پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب ہے نہ ہی احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں، حالانکہ بیشتر عدالتوں میں کام بند اور تمام تھانے ایک ہی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس ہیں اور عدالت پیشی کے دوران رش کے باعث سماجی فاصلہ بھی نہیں ہوتا ، وکلاء خود کو بھی اس کوتاہی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

وکلاء سمیت ضلع کچہری آنے والے پولیس اہلکار، ملزمان اور ان کے لواحقین،، سبھی کیلئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور انتظامیہ ان اقدامات کا یقینی بنائے