Wednesday, May 1, 2024

ضلع کلگام میں دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا

ضلع کلگام میں دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا
May 22, 2019
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظلم و ستم کی داستان جاری ہے ، ضلع کلگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران2نہتےنوجوانوں کو شہیدکردیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں  رحمت کے مہینے میں بھی خون کی ہولی نہ رکی۔ بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں علی الصبح نام نہاد آپریشن کاسو کا آغاز کیا۔ فورسز نے  گھر گھر تلاشی کے دوران نہتے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا جن میں سے ایک کی شناخت زاہد احمد منٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی فورسز نے سری نگر، شوپیاں، پلوامہ اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے کلگام اور شوپیاں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔