Friday, May 17, 2024

ضلع کلگام میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن ، مزید 5 کشمیری شہید

ضلع کلگام میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن ، مزید 5 کشمیری شہید
September 15, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 5 کشمیری شہید کر دئیے۔ دوسری طرف دنیا کو انسانیت کا سبق پڑھانے والا بھارت نہتے کشمیر میں تمام درس بھول گیا۔ انسانیت  سوز واقعات ایسے کہ روح کانپ اٹھے۔ سنگدل بھارتی فوجی معصوم کشمیری کی میت کی بےحرمتی کرتے رہے ۔ پہلے مظلوم نوجوان کو شہید کیا اور پھر میت کو رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے رہے۔ کشمیری نوجوان کو ضلع ریاسی میں آپریشن کے دوران شہید کیا گیا تھا۔ کشمیری نوجوان کو شہید کرکے گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ  ہے اور بھارتی فورسز کے اس ظالمانہ اقدام  کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وادی میں احتجاج بھی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ کٹھ پتلی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر دی ہے۔