Thursday, May 9, 2024

ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن ، دو کشمیری نوجوان شہید

ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن ، دو کشمیری نوجوان شہید
May 17, 2020
سرینگر (92 نیوز) ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دنیا کی ساری توجہ عالمی وبا سے نمٹنے پر ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ ہر روز جھوٹے آپریشن، ہر روز بے گناہ کشمیریوں کی شہادتیں ، زندگی بھر آزادی کا خواب دیکھنے والوں کو زندگیوں سے ہی آزاد کیا جانے لگا۔ ریاستی دہشتگردی کی تازہ ترین کارروائی مقبوضہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں دیکھی گئی جہاں گنڈانہ کے مقام پر سفاک بھارتی فوجیوں نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں جھوٹے سرچ آپریشن کے نام پر خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں لوگوں کو گھروں سے نکال دیا گیا اور وہ مظلوم 18 گھنٹے تک کھلے آسمان تلے بے یار و مددگارپڑے رہے۔ جھوٹے سرچ آپریشن میں اسپیشل آپریشن گروپ، سی آر پی ایف اور  فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بکتر بند گاڑیوں میں لال چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں کے طویل محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران قابض فورسز نے مظلوم کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔