Friday, April 26, 2024

ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا
June 3, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ ضلع پلوامہ میں قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ عالمی دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے تو وہیں پر قابض اور ظالم بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف عمل ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔ دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران 13 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔ قابض اور ظالم بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے علاقے میندر میں اور ضلع پونچھ کے مختلف گاؤں میں دس نوجوانوں کو شہید کیا۔ قابض بھارتی فوج نے ان علاقوں میں 28 مئی سے آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ قابض فوج نے ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا ۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں پر شدید پتھراو کیا۔ مئی کے مہینے میں دو بچوں سمیت 21 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔