Sunday, May 12, 2024

ضلع وسطی کراچی کی تین سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ضلع وسطی کراچی کی تین سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
March 17, 2021

کراچی (92 نیوز) ضلع وسطی کراچی کی تین سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ 17 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع وسطی کے ڈویژنز  نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کی 9 یوسیز کے علاقوں اور یونٹس پر لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر کیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی،  علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی،  متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے،  حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔