Tuesday, May 14, 2024

ضلع وسطی کراچی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا، عوام شدید مشکلات کا شکار

ضلع وسطی کراچی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا، عوام شدید مشکلات کا شکار
August 15, 2020

کراچی( 92 نیوز) ضلع وسطی کراچی جوہڑ کا منظر پیش کررہاہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، ابلتے گٹر ، سڑکوں پر بہتا سیوریج کا پانی  سندھ اور شہری حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول رہا ہے۔

کراچی کا ضلع وسطی جوہڑ کا منظر پیش کررہاہے ، کہیں ابلتے گٹر ، کہیں ٹوٹی  سڑکوں پر سیوریج کا پانی ، ضلع وسطی  میں بھی نارتھ ناظم آبادکا بلاک جی  کی حالت ابترہے۔

نالوں کے باہر کچرے کے ڈھیر حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کی قلعی کھول رہے ہیں ، مکینوں کا کہنا ہے کہ اتنی خراب صورتحال اس علاقے کی پہلے نہیں دیکھی۔

ایک مہینہ ہوگیا سڑکوں پر سیوریج کا پانی بہتا رہتا  ہے ،سڑکیں پوری طرح ٹوٹ چکی ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ۔شہری کہتے ہیں کہ اب انہیں نہ تو سندھ حکومت سے کوئی امید  ہے نہ ہی شہری حکومت سے اس لیے وہ این ڈی ایم اے سے درخواست کرتے ہیں کہ انکے علاقے کی صورتحال کو دیکھیں اور عوام کو اس اذیت بھری زندگی سے نجات دلائیں ۔

علاقہ مکینوں کاکہناہےکہ ضلع وسطی کے کم و بیش تمام علاقوں کی یہی صورتحال ہے ،،جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ الگ ہے ۔