Thursday, May 9, 2024

ضلع وسطی میں شہریوں پر کتے کا حملہ ،25افراد کوکاٹ لیا

ضلع وسطی میں شہریوں پر کتے کا حملہ ،25افراد کوکاٹ لیا
October 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے ضلع وسطی کے ایف سی ایریا میں کتے نے شہریوں پر حملہ کر دیا ، کل  25افراد کو کاٹ لیا۔ کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا، ضلع وسطی ایف سی ایریا میں کتےنے شہریوں پر حملہ کردیا ، پہلےایک پھردوپھر تین افراد کوکاٹ لیا ، شہری کتے کو مارنے کےلئے جمع ہوئے ، پولیس اہلکار بھی موقع پرپہنچے اورکتے کوپکڑنے کی کوشش کی ، کتا ایک بار پھر شہریوں پرحملہ آور ہوا اور ایک پولیس اہلکار سمیت پچیس افراد کو کاٹ لیا۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کتوں کی بہتات ہے جو آئے دن شہریوں پر حملہ کرتے ہیں لیکن کوئی ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا ۔ شہریوں کےپتھر لگنےسےزخمی ہوکربھاگنےوالے کتے کی جھاڑیوں سےلاش مل گئی  ۔ سندھ کےوزیراطلاعات کہنا ہے کہ کتے کےکاٹنے بعد لگائی جانے والی ویکسین کی پورے ملک میں کمی ہے۔ پی ایس پی کےچیئرمین مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی میں پہلے لوگ دھماکوں اور گولیوں سےمرتےتھے اب ڈینگی اور کتے کےکاٹنےسے مررہےہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میں کتوں کےخاتمے کی مہم فوری شروع کی جائے۔