Monday, May 6, 2024

ضلع مہمند میں ماربل کی کان میں تودہ گرنے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 22 ہو گئی

ضلع مہمند میں ماربل کی کان میں تودہ گرنے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 22 ہو گئی
September 8, 2020

مہمند ( 92 نیوز) ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان میں تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد  22 ہوگئی ،  آج صبح دوبارہ شروع کئے ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ مزید لاشیں نکال لی گئیں ، ملبے تلے دبے ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ زخمیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

واقعہ پیش آیا۔ تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے سے ریسکیوآپریشن آج صبح دن کی روشنی میں دوبارہ شروع کیا گیا ، مہمند کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کےلئے راولپنڈی سے پاک فوج کی خصوصی ٹیمیں پہنچی ہیں جبکہ ریسکیو1122 کی ٹیمیں بھی علاقے کو روانہ کردی گئی ہیں۔

آج صبح شروع کئے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران تاحال پانچ مزید لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد اس سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد انیس ہوگئی۔۔ ایک کان کن کو زخمی حالت میں نکالا گیا جس سے زخمیوں کی تعداد نو ہوگئی۔ جاں بحق افراد میں بیشتر کی عمریں اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان ہیں۔

واقعہ کے زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال غلنئی میں زیرعلاج ہیں، معاون خصوصی برائے معدنیات نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔