Friday, March 29, 2024

ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
November 20, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کا ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع ہوا جس میں چار کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی آنکھ بھارتی فورسز کی جارحانہ فائرنگ سے کھل گئی۔ ضلع شوپیاں میں الالصبح بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چارکشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران جارحیت کا نشانہ بنایاگیا۔ ادھر بھارتی فوج نے بھی اپنی بےحسی جاری برقرار رکھتے ہوئے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ شہادتوں کی اطلاع ملنے پر کشمیریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ پڑی۔ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے بڑی تعداد میں کشمیری گھروں سے نکل آئے۔ ادھر طاقت کے نشے میں دھت بھارتی فوج نے مظاہرین پرگولیاں، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیلز برسا دیے۔ تین خواتین سمیت متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں فوج کے ساتھ پیرا ملٹری، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار الرٹ کردیے گئے ہیں۔