Friday, May 17, 2024

ضلع شوپیاں میں بھارتی قابض فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوان شہید

ضلع شوپیاں میں بھارتی قابض فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوان شہید
February 19, 2021

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو بڈگام کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی فوج نے شہید کیا۔ قابض بھارتی فوج کا پلوامہ اور بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔ ضلع بڈگام میں فائرنگ سے بھارتی فوج کا اسپیشل پولیس آفیسر ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔