Friday, April 26, 2024

ضلع شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 جوان شہید

ضلع شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 جوان شہید
November 12, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) ضلع شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گشت پر معمور ٹیم دھماکے کی زد میں آ گئی۔ 3 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہداء میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔