Friday, May 17, 2024

ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
June 30, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نےضلع بڈگام کے علاقے چدورا کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاش کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ شہادتوں کے بعد کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ اس دوران فورسز کیساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔ رواں ماہ بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک  ستائیس نوجوان شہید ہو چکے ہیں  ۔