Tuesday, May 21, 2024

ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن ، ایک کشمیری نوجوان شہید

ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن ، ایک کشمیری نوجوان شہید
February 22, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع بارہ مولا میں نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فوج نے ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا۔ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی فوج کی سنگدلانہ کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا۔ نام نہاد آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کے خون سے کھیلنے لگی۔ ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور کو قابض فوج نے علی الصبح گھیرے میں لے لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔ کشمیری نوجوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پتھراؤ بھی کیا۔ احتجاج کو دبانے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے جبکہ دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کر دی گئی ہے۔