Friday, April 19, 2024

ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان شہید

ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان شہید
June 27, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع اسلام آباد میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ قابض فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہارا میں جعلی مقابلے کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ نوجوان کی شہادت کے بعد کشمیری بھارتی مظالم پر سراپا احتجاج بن گئے۔ قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ رواں ماہ بھارتی بریریت کے نتیجے میں اب تک  پچیس کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ درندہ صفت قابض فورسز نے ضلع کلگام کے علاقے قاضی گند میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔