Saturday, April 27, 2024

ضروری ہوا تو نواز شریف کے بیرون ملک علاج کرانے پر اعتراض نہیں کیا جائیگا ، یاسمین راشد

ضروری ہوا تو نواز شریف کے بیرون ملک علاج کرانے پر اعتراض نہیں کیا جائیگا ، یاسمین راشد
October 23, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا ۔ یاسمین راشد نے کہا ضروری ہوا تو نواز شریف کے بیرون ملک علاج کرانے پر اعتراض نہیں کیا جائیگا میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا آج تک کسی کی بیماری پر کبھی سیاست نہیں کی۔ ڈاکٹر پہلے ہوں سیاستدان بعد میں ۔ نوازشریف نے بھی علاج کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ہمدردیاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ سیاسی عداوتوں میں ایک دوسرے کی جان کا دشمن نہیں بنا جاتا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کو احتیاطی تدابیر برتنے کا کہا گیا ہے ۔ صبح نواز شریف نے برش کیا جس کے باعث خون نکلا لیکن وہ کنٹرول ہو چکا ہے ۔ نواز شریف کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔ نواز شریف نے کود کہا کہ انکی طبیعت بہتر ہے امید کرتے ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت جلد بہتر ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں نواز شریف کو بتایا کہ عمران خان اور عثمان بزدار نے صحت کے لیے خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف کو باہر جا کر علاج کرانے کی ضرورت پڑی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔ نواز شریف سروسز اسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں ۔ میں غلط بیانی نہیں کرتی۔ خصوصا صحت سے متعلق معاملات پر غلط نہیں کہوں گی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا نواز شریف کو اچھے سے اچھا علاج فراہم کر ے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر عدنان سے پوچھا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے اضافی ڈاکٹر بلا لیں ۔ ڈاکٹر عدنان نے اضافی ڈاکٹر بلانے پر خوشی کا اظہار کیا۔