Friday, May 3, 2024

ضرورت پڑی تو دوبارہ لانگ مارچ کرینگے،آج بھی کفن پوش ہوں  : طاہر القادری

ضرورت پڑی تو دوبارہ لانگ مارچ کرینگے،آج بھی کفن پوش ہوں  : طاہر القادری
July 30, 2015
لاہور(92نیوز)ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ  جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے جمہوریت کمزور ہوئی اور دھاندلی والوں کو تحفظ ملا ہے  وہ آج بھی کفن پوش ہیں، ضرورت پڑی تو دوبارہ لانگ مارچ کرینگے۔ لاہو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن میں نہ جائیں، جوڈیشل کمیشن  کی رپورٹ سے جمہوریت کمزور ہوئی اور دھاندلی والوں کو تحفظ ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی لانگ مارچ خفیہ ایجنسیوں کے کہنے پر نہیں کیا، وہ آج بھی کفن پوش ہیں، اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ لانگ مارچ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی آپریشن کی اس وقت ضرورت پیش آتی ہے جب سول حکومت ناکام ہوجائے، افواج پاکستان بڑی ہمت سے ضرب عضب کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں مگر حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نام پر ہرسال فنڈز خرد برد ہوتے ہیں، سیلاب کو روکنا حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں۔