Friday, May 10, 2024

ضرورت مندوں میں نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ، وزیر اعظم

ضرورت مندوں میں نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ، وزیر اعظم
April 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ضرورت مندوں میں نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے،امدادی رقم براہ راست انتہائی مستحق اور نادار شہریوں میں تقسیم کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ   ملک میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں میں رقم تقسیم کی جارہی ہے، 2ہفتے میں ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں میں 144ارب تقسیم ہوں گے۔

آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت کی جانب سے معاشرے کے ضرورت مند اور نادار افراد کو براہ راست مالی امداد کی فراہمی کے سب سے بڑے پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا گیا۔