Tuesday, May 21, 2024

ضرب عضب کے بعد اب آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے : ملالہ یوسفزئی

ضرب عضب کے بعد اب آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے : ملالہ یوسفزئی
December 16, 2015
برمنگھم (ویب ڈیسک) برطانیہ میں سانحہ اے پی ایس کے شہید طلبہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب ہوئی۔ سانحے میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز نے کہا کہ تعلیم حاصل کر کے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فائرنگ ہوئی تو کچھ وقت کے لیے وہ اپنے شہید ساتھیوں کے ساتھ زمین پرلیٹ گئے۔ انہوں نے خاتون استاد کو اپنے سامنے جلتادیکھا لیکن مددنہ کرسکے۔ تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے شہداءاے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملالہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کےخلاف قلم اورعلم سے جہاد کیا جائے گا۔ ملالہ کا کہنا تھا تعلیم عام کرنے سے دہشت گردی کی وجوہات ختم کی جاسکتی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف بیانات دہشت گردی کو بھڑکائیں گے۔ سیاست دان اور میڈیا محتاط رہیں، اگر نیت دہشت گردی روکنا ہے تو تمام مسلمانوں کو الزام نہ دیں۔