Monday, September 16, 2024

ضرب عضب پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: خورشید شاہ

ضرب عضب پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: خورشید شاہ
August 10, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اکیلی دشمنوں سے نہیں لڑسکتی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ کوئٹہ پر بحث کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلی دشمنوں سے نہیں لڑ سکی ہے ۔دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ ہونی چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرب عضب پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے ۔