Friday, April 19, 2024

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن نے سپیکر کے پی کے اسمبلی  اسد قیصر کو بیان حلفی سمیت 3جون کو دوبارہ طلب کر لیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن نے سپیکر کے پی کے اسمبلی  اسد قیصر کو بیان حلفی سمیت 3جون کو دوبارہ طلب کر لیا
May 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر خیبر پختوخوا اسمبلی اسد قیصر کو بیان حلفی سمیت 3 جون کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیسز کی سماعت کی،اسد قیصر نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ضابطئہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ اسپیکر خیبر پختوخوا اسمبلی اسد قیصر کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہےجبکہ رکن قومی اسمبلی آفتاب شیرپاؤ،رکن صوبائی اسمبلی خالد خان اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کے خلاف کیسز کو درخواست گزاروں کی عدم پیروی پر نمٹا دیا گیا ہے ۔