Saturday, April 20, 2024

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی چیف الیکشن کمشنر کی ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سرزنش

 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی چیف الیکشن کمشنر کی ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سرزنش
May 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)­­ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے متعلق کیس کی سماعت،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی سرزنش کر دی،کہتے ہیں کہ  آپ ذمہ دار شخص ہیں آپ نے غیر ذمہ داری کیوں دکھائی۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بینچ نے ایبٹ آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف پر موصول ہونے والی درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے الیکشن کمیشن کو  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ واضح رہے کہ ضلعی کونسل کے امیدوار اورنگزیب خان نے مرتضی جاوید عباسی کے خلاف درخواست دائر کی تھی،سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ڈپٹی سپیکر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ آپ ذمہ دار شخص ہیں آپ نے غیر ذمہ داری کیوں دکھائی ،ڈپٹی سپیکر نے جواب میں کہا کہ حلقے کے لوگوں نے بلایا تو چلا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ آپ کو معلوم نہیں کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد دورہ نہیں کیا جاتا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیاستدان میرٹ کی بات کرتے ہیں، پر خود عمل نہیں کرتے ،سماعت کے دوران مرتضی جاوید عباسی مناسب جواب نہ دے سکےسماعت میں پیش کی گئی فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا جبکہ مزید سماعت بیس مئی تک ملتوی کر دی گئی۔