Friday, April 26, 2024

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، چودھری سرور کے 2محافظ باضابطہ طورپر گرفتار

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، چودھری سرور کے 2محافظ باضابطہ طورپر گرفتار
November 1, 2015
لاہور(92نیوز)بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھنے پر تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزراور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے دو محافظوں کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کے معائنے کے لیے نکلنے والے سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور کے محافظوں اور ان کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا تھا جس پر پولیس نے ایک محافظ کو فوری طور پر حراست میں لیکر پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تاہم اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔ فیصل ٹاون تھانے کی پولیس نے دو محافظوں شہباز اور ارشد کو باضابطہ گرفتار کر لیا ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے روز دفعہ ایک سو چوالیس کی پاپندی کے باوجود انہوں نے اسلحہ ساتھ رکھا اور نمائش کی پولیس کے مطابق چودھری سرور کے محافظوں سے تین پسٹل، ایک رائفل اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ چودھری سرور کا کہنا ہے کہ محافظوں نے اسلحے کی نمائش نہیں کی بلکہ اسلحہ لائسنسی اور گاڑی میں رکھا گیا تھا جبکہ محافظ اسلحے کے بغیر ان کے ساتھ چل رہے تھے۔