Friday, April 26, 2024

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی رہنماوں کیخلاف 2 مقدمات درج

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی رہنماوں کیخلاف 2 مقدمات درج
July 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے خلاف  دو مقدمات درج کر لیئے گئے۔ کیپٹن صفدر ، چودھری تنویر،شکیل اعوان سمیت  60 افراد  کے خلاف مقدمات  درج کیے گئے ہیں۔ مقدمہ میں سینکڑوں نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمہ میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو امیدوار بھی نامزد ہیں۔ لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات  پولیس افسران کی مدعیت میں درج  کیا گیا جس میں دفعات 147،148،188اور341 شامل ہیں جبکہ مقدمہ میں ایمپلی فائر ایکٹ بھی شامل کیا گیا ہے ۔ مقدمہ کے متن میں موقف اپنایا گیا کہ سزا یافتہ مجرم کیپٹن صفدر نے ریلی کی قیادت کی اور روڈ بلا ک کی اور ملزمان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔