Sunday, May 19, 2024

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج
July 17, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور آتش بازی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ شیخ رشید کے ساتھ ان کے بھتیجے راشد شفیق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سٹی کے اہلکار یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔